رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز سلفیت اور نابلس کے درمیان ارئیل نامی یہودی کالونی کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے اس وقت دو فلسطینی نوجوانوں کو گولایاں ماریں جب انہوں نے ایک خاتون اہلکار پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دونوں فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگئے جو کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ کی طرف جانے والے تمام راستے سیل کردیے۔
عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کرنے کا واقعہ حارس قصبے کے قریب پیش آیا۔ آخری اطلاعات تک شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت نہیں کی جاسکی تھی۔