قابض اسرائیلی فوج نے منگل کے روز یوم نکبہ کے 65 سال مکمل ہونے کی یاد میں فلسطینی مہاجرین کی جانب سے منعقد کئے جانے والے واپسی مارچ کو روکنے کی کوشش کی۔
مارچ کے منتظمین نے بتایا کہ دھیشہ مہاجر کیمپ سے خضر گائوں تک منعقد کئے جانے والے اس مارچ کے شرکاء پر اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکنا شروع کردئے تھے۔ مارچ کے شرکاء بیت لحم کے مغرب میں واقع ایک 1948 کے مقبوضہ فلسطینی گائوں میں جانے کی کوشش کررہے تھے کہ جس کے رہائشیوں کو 1948 میں گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ متعدد نوجوانوں کو آنسو گیس کی بوچھاڑ کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ باقی لوگ ایک دوسری سڑک پر پہنچ کر صیہونی فوج اور یہودی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھرائو کرنے لگے۔
اسی دوران یہودی آبادکاروں نے خضر گائوں میں اسرائیلی جھنڈے لہرا دیئے اور وہاں ہر تلمودی رسومات ادا کیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین