رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ نے فوج کے تعاون سے دو جڑواں بہنوں دیانا اور 18 سالہ نادیہ خویلد کو پچھلے سال دسمبر کے آخر میں شویکہ کے مقام سے حراست میں لیا۔
صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لی گئی دونوں فلسطینی لڑکیوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، چاقو اور اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے پرچم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لی گئی دونوں لڑکیوں نے اسرائیلی تنصیبات پرحملوں کے لیے دھماکہ خیز مواد خود ہی خرید کیا تھا۔اسرائیل کی ’’سالم‘‘ نامی فوجی عدالت میں دونوں فلسطینی لڑکیوں کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ ان پر خلاف قانون تنظیم سے تعلق، بارودی مواد جمع کرنے اور اسرائیلی تنصیبات اور فوجیوں پر حملوں کی سازش تیار کرنےجیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
