مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی بلڈوزروں کے ہمراہ العزریہ دیہات میں داخل ہوگئے اور عرب قبیلے کی املاک یہ کہہ کر تباہ کرنا شروع کردی کہ یہ علاقہ اوسلو معاہدے کے مطابق اسرائیلی قبضے میں آتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بچوں اور خواتین سمیت تمام شہریوں کو اس ٹھنڈے موسم میں گھروں سے باہر نکال کر ان کے گھروں کو تباہ کردیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے اس سے قبل جہالین قبیلے کو بتایا تھا کہ وہ یہودی آبادکاروں منصوبوں کی تکمیل کے لئے اپنے گھروں کو چھوڑ دیں اور کسی اور علاقے میں منتقل ہوجائیں۔