مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے شہریوں کے ساتھ صہیونی فوج کا رویہ دیگر فلسطینی شہریوں سے قطعی مختلف ہے۔ صہیونی فوج مقبوضہ بیت المقدس کے مکینوں کے خلاف طاقت کا جس وحشیانہ انداز میں استعمال کرتی ہے،اس کی مثال نہیں دی جا سکتی۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے بیت المقدس کے ایک فلسطینی پر دوران حراست بجلی کے جھٹکوں کےذریعے اذیتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےاسےعالمی حقوق اور بین الاقوامی ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے ایک معصوم شہری پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کی مثال نئی نہیں ہے بلکہ یہودی فوج اور صہیونی فوج محروس فلسطینیوں کے ساتھ اسی طرح کا ظالمانہ سلوک کر رہی ہے۔ بتسلیم نےاقوام متحدہ سمیت میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس کے شہریوں کے ساتھ صہیونی فوج اور پولیس کا ظالمانہ رویہ ختم کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
