• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت کی فلسطینیوں کے لینڈ ریکارڈ کو استعمال کرنے کی اجازت

اتوار 04-08-2013
in فلسطین
0
plf 1200 zonist flats
0
SHARES
0
VIEWS
اسرائیلی عدالتوں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی اراضی پر صہیونی قبضے کو قانونی جواز فراہم کرنے کے لیے یہودیوں کو فلسطینی شہریوں کے لینڈ رجسٹری کی دستاویزات تک رسائی دے دی ہے۔ صہیونی عدالتوں کے اس اقدام کا مقصد اسرائیلی حکومت کی معاونت سے یہودی تنظیموں کے زیراہتمام مقبوضہ علاقوں میں
کی جانے والی تعمیرات کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے۔
 
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بیت المقدس کی مرکزی عدالت نے مغربی کنارے اور بیت المقدس فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ سہل بنانے کے لیے فلسطینیوں ہی کے لینڈ ریکارڈ کو استعمال کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صہیونی انتظامیہ اور حکومت کو جب بھی مغربی کنارے اور فلسطین کے دیگرعلاقوں میں یہودی آباد کاری کا کوئی منصوبہ شروع کرنا ہوتا ہے تو انہیں لینڈ رجسٹری کا ریکارڈ دیکھنا پڑتا ہے۔ فلسطینیوں کے پاس صدیوں سے ان کی اراضی کا ریکارڈ موجود ہے۔
 
 اخبار کی رپورٹ کے مطابق صہیونی عدالت کے فیصلے کے بعد کسی بھی یہودی کو فلسطینیوں کی اراضی کے ریکارڈ تک پہنچنے اور اس میں کسی قسم کی گڑ بڑھ کرنے کا بھی موقع مل سکتا ہے۔ نیز یہودی آباد کار فلسطینی شہریوں کی املاک کی دستاویزات محکمہ مال و لینڈ ریکارڈ سے حاصل کرکے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔
 
 خیال رہے کہ اسرائیلی عدالتوں نے اس سے قبل فلسطینیوں کی اراضی کے ریکارڈ تک یہودیوں کی رسائی پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کے پس پردہ یہ خدشہ تھا کہ کہیں فلسطینی شہری اور یہودی آباد کارخفیہ طور پر زمینوں کے لین دین کا کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ تاہم اب یہ پابندی نہ صرف اٹھا لی گئی ہے بلکہ تمام یہودیوں کو فلسطینیوں کی اراضی کے ریکارڈ تک رسائی کا موقع فراہم کر دیا گیا ہے۔
 
 خیال رہے کہ ایک سال قبل یہودی انتہا پسند گروپوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی سینٹرل کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ یہودی آباد کاروں کو فلسطینیوں کی اراضی کے ریکارڈ تک رسائی کی اجازت دے۔ ان تنظیموں کا موقف تھا کہ یہودی کالونیوں کے آس پاس کی فلسطینی آبادی اپنی زمینیں یہودیوں کو فروخت کر سکتی ہیں۔ کسی بھی یہودی کالونی کے قریب فلسطینیوں کی اراضی کے سب سے پہلے حق دار پڑوس میں رہنے والے یہودی ہیں۔ 
 
عدالت انہیں اجازت دے تاکہ وہ فلسطینیوں کی اراضی کا ریکارڈ دیکھ کر ان سے زمینوں کی خرید و فرخت کے معاہدے کر سکیں۔ صہیونی عدالت نے اسی پٹیشن پرفیصلہ دیتے ہوئے یہودی آباد کاروں کو فلسطینیوں کے لینڈ ریکارڈ تک رسائی کا موقع فراہم کردیا ہے۔
 
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.