مغربی کنارے(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)تفصیلات کےمطابق صہیونی عدالت نے دو صیہونی آباد کاروں کو قتل کرنے والے اشرف نعالوۃ کی ماں 50سالہ وفاء نعالوۃ کو صیہونیوں کے قتل میں معاونت کرنےکے الزام میں پچاس ملین شیکل (اسرائیلی کرنسی ) جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔
صیہونی عدالت کی جانب سے اس غیرمنصفانہ اور ظلم پہ مبنی بھاری جرمانے کی سزا سنائے جانے کے خلاف عوامی اور سماجی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔سماجی کارکنوں نے وفاء نعالوۃ کو دی جانے والی 50 ملین شیکل کی سزا کو بدترین ظلم اور سفاکیت کی انتہا قرار دیا ہے۔ سماجی کارکنوں نے وفاء اور کے اہل خانہ کی جرمانہ کی ادائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔
سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی عدالت نے ایک نہتی خاتون کو 50 ملین شیکل کی بھاری سز سنا کر ظلم کی ایک نئی داستان رقم کی ہے ۔وفاء کے خاندان اور عزیز و اقارب کی طرف سے صیہونی عدالت کی سزا کے تحت جرمانے کی ادائیگی کے لئے مہم شروع کی گئی ہے جس میں مخیر حضرات سے جرمانہ کی ادائی میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔