مقبوضہ بیت المقدس کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے مقامی عرب خاتون کو مشروط طور پر رہا کرنے سے انکار کر دیا۔ خاتو اسیرہ کے وکیل مفید الحاج نے بتایا کہ عدالت نے گزشتہ روز پیشی پر ان کی مؤکلہ انعام کولمبو کو رہا کرنے سے انکار کر دیا۔
بہ قول مفید الحاج انہیں توقع تھی کہ عدالت ان کی مؤکلہ کو جیل سے رہا کر کے العیساویہ میں ان کے گھر پر انہیں نظر بند کرنے کا حکم صادر کرے گی۔ عدالت نے چار اپریل کو ان کی مدت اسیری میں توسیع کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ اگلی پیشی پر کیا جائے گا۔
مفید الحاج ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ان کی مؤکلہ کو اپریل کے پہلے ہفتے میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اسرائیلی جیلوں میں سڑنے والے فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر باب العمود میں ہونے والے مظاہرے کے موقع پر چار پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین