• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی رکن پارلیمان کی انتظامی حراست کی تصدیق کر دی

بدھ 13-03-2013
in فلسطین
0
plf plf help pending
0
SHARES
0
VIEWS
اسرائیلی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے گرفتار کیے گئے فلسطینی رکن پارلیمان احمد عطون کی بغیر کسی فرد جرم کے انتظامی حراست کے خلاف دائر درخواست کو رد کرتے ہوئے چھ ماہ کی مدت حراست کو درست قرار دیدیا ہے۔ احمد عطون کو پہلے القدس سے رام اللہ کی جانب بے دخل کیا جا چکا ہے۔
 
فلسطینی اسیران کے مطالعاتی مرکز نے بتایا کہ القدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن احمد عطون کو فروری 2013 کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اسرائیل اس سے قبل بھی انہیں متعدد مرتبہ پابند سلاسل کر چکا ہے۔
 
اس سے قبل ان کو القدس چھوڑنے کا کہا گیا تھا مقررہ تاریخ پر القدس نہ چھوڑنے اور اسی شہر میں ریڈ کراس کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے کئی ماہ احتجاجی دھرنا دینے والے احمد عطون کو احتجاجی کیمپ سے ہی گرفتار کرکے رام اللہ کی جانب بے دخل کردیا گیا تھا جہاں سے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 
اسیران امور کے مرکز نے دنیا بھر کی پارلیمانوں سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینی اراکین پارلیمان کے خلاف جارحیت پر آواز بلند کریں اور اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید پندرہ فلسطینی اراکین کی رہائی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ بالخصوص اس صورت میں جب گرفتار کیے گئے قوم کے ان نمائندوں میں سے اکثریت کو بغیر کسی فرد جرم کے محض انتظامی بنیادوں پر آزادی سے محروم کر دیا گیا ہے۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.