• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت نے شیخ خضر عدنان کی رہائی کی ہدایت کردی:ذرائع، اسیران فورم کی تردید

منگل 21-02-2012
in فلسطین
0
plf adnan_realease
0
SHARES
0
VIEWS

plf adnan_realease

فلسطینی متعلقہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے چھیاسٹھ روز سے صہیونی عقوبت خانے میں بھوک ہڑتال جاری رکھنے والے فلسطینی اسیر رہنما شیخ خضر عدنان کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم دوسری جانب اسیران کی فلسطینی فورم نے اس خبر کی تردید کی ہے۔

 

منگل کے روز ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی عدالت نے اپنی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والےشیخ خضر عدنان کی انتظامی حراست کو غلط قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔عدالت نے اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے آئندہ چار اپریل تک شیخ عدنان کو حراست میں رکھنے کی دلیل کو واضح طور پر مسترد کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ عدالت کے احکامات پر عمل کے حوالے سےشیخ عدنان کی درخواست پر جنین کے گاؤں عرابہ میں ان کے گھر کے باہر مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے ایک نیوز کانفرنس بھی کی جائے گی۔ اسی ضمن میں رام اللہ میں اسیران امور کی وزیر عیسی قراقع نے بتایا کہ اپنی رہائی کے فیصلے کے بعد شیخ عدنان نے بھوک ہڑتال بھی ختم کر دی ہے۔
خیال رہے کہ بھوک ہڑتالی اسیر رہنما شیخ عدنان کی رہائی کے لیے رام اللہ کے قریب عوفر جیل کے باہر احتجاجی مظاہرے جاری تھے۔ ان کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے بیت لحم اور الخلیل میں بھی مظاہرے کیے جا رہے تھے۔
دوسری جانب اسیران امور کی فورم نے شیخ عدنان کی رہائی کےفیصلے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں کورٹ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں آیا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.