• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت نے بیت المقدس میں فلسطینی اراضی غصب کرنے کی درخواست مسترد کردی

جمعہ 20-03-2015
in فلسطین
0
plf request-to-occupy
0
SHARES
3
VIEWS

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کی صہیونی بلدیہ کی جانب سے شہر میں سلوان کے مقام پر العباسی خاندان کی ملکیت اراضی غصب کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ پلاٹ پر اسکول تعمیر کرنا چاہتی ہے۔ لہٰذا عدالت اسے زمین پر قبضے کی اجازت فراہم کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پلاٹ اور اس کے متصل مکان کے مالک محمد امین العباسی نے بتایا کہ حال ہی میں اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے ان کی اراضی اور دو فلیٹس پرقبضے کے لیے اسرائیلی عدالت میں درخواست دی گئی تھی۔ تاہم فاضل عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد  فیصلہ مالکان کے حق میں دیا ہے۔

امین عباسی نے بتایا کہ انہیں اچانک سنہ 2013 ء میں اس وقت پتا چلا کہ اسرائیلی بلدیہ ان کی اراضی اور مکان پرقبضہ کرنا چاہتی ہے جب مکان کےگیٹ پر ایک نوٹس چسپاں کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس مکان اور پلاٹ کو خالی کردیا جائے کیونکہ حکومت اس جگہ اسکول تعمیر کرنا چاہتی ہے۔ امین نے بتایا کہ مجموعی طورپر یہ کل 10 دونم جگہ ہے۔ ہم نے اسرائیلی بلدیہ کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کیا تو عدالتنے ہمارے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اراضی اور مکان غصب کرنے کی صہیونی درخواست مسترد کردی۔

محمد امین العباسی نے بتایا کہ ان کے دو فلیٹس پرمشتمل مکان میں وہ اپنے تین بچوں اور بوڑھی والدہ فاطمہ کےہمراہ سنہ 2003 ء سے رہ رہا ہے۔ صہیونی بلدیہ نے سنہ 2006 ء میں ان کے مکان سے متصل اراضی 25 دونم اراضی غصب کرلی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.