• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 29 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت میں دو فلسطینی قیدیوں کے خلاف فرد جرم پیش

منگل 14-02-2017
in فلسطین
0
0Pala6054
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز صہیونی پراسیکیوٹر نے زیر نفحہ اور جزیرہ نما النقب جیل میں پابند سلاسل دو فلسطینی شہریوں کے خلاف چاقو کےحملوں کے الزامات کے تحت فرد جرم پیش کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رواں ماہ کے دوران جیل میں دوران حراست فلسطینی قیدیوں نے جیل کےعملے کے اہلکاروں پر چاقووں سے حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے ماداما قصبے سے تعلق رکھنے والے فلسطیینی  اسیر محمود عمر نصار نے جیل میں ایک اسرائیلی فوجی پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھا۔ اسرائیلی فوجی اہلکار کےچہرے پر زخم آئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب اسرائیلی فوج نے قیدیوں پر وحشیانہ تشدد شروع کیا تھا۔

نفحہ جیل میں قید ایک دوسرے فلسطینی اسیر خالد السیلاوی نے بھی توہین آمیز تفتیش کے رد عمل میں بہ طور احتجاج ایک اسرائیلی جیلر پرحملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں جیل اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔

ان دونوں واقعات کے بعد اسرائیلی فوج نے حماس کے اسیران کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی بھی اور جماعت کے 15 سرکردہ اسیران کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عدالت میں دو فلسطینی قیدیوں کے خلاف فرد جرم پیش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.