• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت سے مریض عالم دین فلسطینی کی انتظامی قید کی تجدید

جمعرات 23-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1762
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے حراست میں لیے گئے ایک مریض فلسطینی عالم دین قیدی الشیخ محمد احمد عادی کی انتظامی حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 58 سالہ الشیخ احمد عادی کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے بیت امر قصبے سے ہے۔ انہیں اسرائیلی فوج نے 22 فروری 2016ء کو حراست میں لیا تھا اور انہیں چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ کل 22 جون کو ان کی مدت حراست ختم ہوئی اور رہائی کے بجائے ان کی انتظامی قید میں مزید چار ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

الشیخ احمد عادی عمر رسیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں کا بھی شکار ہیں اور ان دنوں ان کی صحت کافی خراب ہو چکی ہے۔ خرابی صحت کے علی الرغم انہیں اسرائیل کی ’’عوفر‘‘ جیل میں ڈالا گیا ہے۔

اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ الشیخ عادی کی ریڑھ کی ہڈی میں انفیکشن تھا اور انہیں اس بیماری کے علاج کے لیے کچھ عرصہ اسپتال میں بھی داخل کیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ امراض قلب کا بھی شکار ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں مسلسل چھ ماہ تک علاج جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے مگر گرفتاری کے باعث ان کا علاج جاری نہیں رہ سکا ہے جس کے باعث امراض تیزی کے ساتھ بگڑنے لگے ہیں۔

الشیخ عادی ایک عالم دین ہیں اور آبائی شہر کی مسجد میں امامت اور خطابت کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے انہیں جمعہ کے خطبہ میں اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیز لب ولہجہ اختیار کرنے کی پاداش میں حراست میں لے رکھا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عدالت سے مریض عالم دین فلسطینی کی انتظامی قید کی تجدید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.