مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کے روز مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کئ ’’سالم‘‘ فوجی عدالت نے فلسطینی طالب علم احمد غالب ابو بکر کو چار سال قید اور چار ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔
اسی نوعیت کے ایک دوسرے مقدمہ میں عبداللہ فاروق خالد ابو بکر نامی طالب علم کو تین سال قید با مشقت اور چار ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی جبکہ بہاء ابو بکر کو چھبیس ماہ قید اور دو ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا گیا۔
مقامی شہریوں کے مطابق تینوں فلسطینی طلباء کا تعلق جنین کے قصبے یعبد سے ہے۔ جنین میں یہ واحد قصبہ ہے جس کے کم سے کم 100 نوجوان اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو یہودی آباد کاروں پر سنگ باری کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
