(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹس کے ذریعے یہودیوں کے خلاف اشتعال پھیلانے کے الزام میں تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں قائم ایک فوجی عدالت نے 50 سالہ عمر ابو سارہ نامی ایک فلسطنی کو تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ کے ذریعے فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں پر حملوں پر اکسایا تھا۔مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ الشیخ عمر ابو سارہ کے خلاف عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے ثبوت کے بغیر ہی انہیں تین ماہ قید کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے فلسطینی لڑکے چودہ سالہ عبداللہ ابو لطفیہ کو یہودی آباد کاروں کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزام میں بری کردیا۔
