(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے ایک سترہ سالہ فلسطینی لڑکی کو تین ماہ قید با مشقت اور 2000 شیل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی’عوفر‘ نامی فوجی عدالت نے سوموار کے روز 17 سالہ فلسطینی لڑکی نیفین الجعبری کو تین ماہ قید اور دو ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔ الجعبری کو صہیونی پولیس نے 15 جنوری کو حراست میں لیا گیا تھا اور اس پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
