• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی اسیر العیساوی کی مدت حراست میں توسیع

پیر 30-06-2014
in فلسطین
0
plf court
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے سابق فلسطینی اسیر کی دوبارہ گرفتاری کے بعد مدت حراست 

میں توسیع کر دی ہے

۔ سابق اسیر سامر العیساوی پر الزام ہے کہ اس نے سنہ 2011 ء میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پائے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے جس پر اسے دوبارہ حراست میں لیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سابق فلسطینی اسیر سامر العیساوی کے وکیل اور کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر جواد بولس نے بتایا کہ سامر کو گذشتہ روز بیت المقدس میں اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے سرکاری وکیل کا موقف سننے کے بعد یکم جولائی تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔
عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ سامر قیدیوں کے تبادلے کے سابقہ معاہدے کی شرائط پر پورا نہیں اترے ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سامر العیساوی نے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کو اکسانے کی کوشش کی جو قیدیوں کے تبادلے کی شرائط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے بھی عدالت کو بتایا گیا تھا کہ عیساوی نے سنہ 2011 ء میں رہائی کےوقت طے پائے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ سامر کی جانب سے ایسے بیانات سامنے آتے رہے ہیں جو معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں شمار کیے جاسکتے ہیں۔

جواد بولس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فوجی عدالت نے اسیر کے وکیل مفید الحاج کو اپنا موقف بیان کرنے کی اجازت بھی نہیں دی اور غیر قانونی طور پر اسیر کی مدت حراست میں توسیع کر دی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.