(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے زیرحراست عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے دو سرکردہ رہنماؤں کی انتظامی قید میں تیسری بار مزید چھ چھ ماہ کی تجدید کی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 56 سالہ جمال جمیل برھم کا تعلق مغربی کنارے کے شہر طولکرم اور 47 سالہ شاھر علی الراعی کا تعلق قلیقلیہ سے ہے۔
اسیران اسٹڈی سینٹرکی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ برھم اور الراعی دونون جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل میں قید ہیں۔ انہیں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین میں شامل ہونے اور جماعت میں سرگرم رہنے کے الزام کے تحت 3 جون 2015ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔