مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم’’مرکزاحرار اسیران اسٹڈی سینٹر‘‘ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رام اللہ کے قریب اسرائیل کی ایک فوجی عدالت ’’عوفر‘‘ نےفلسطین کے عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے الاقصیٰ ٹی وی کے نامہ نگار’’علا الطیطی‘‘ کو چار ماہ کے لیے انتظامی حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الطیطی کو عوفر جیل ہی میں رکھا گیا ہے جہاں گرفتار کے بعد اس کے اہل خانہ سے اس کی ملاقات نہیں کرائی گی۔
خیال رہے کہ علاء الطیطی کو صہیونی پولیس نے رواں سال 21 جنوری کو حراست میں لیا۔ ہہ اس کی سنہ 2002 ء کے بعد تیسری گرفتاری ہے۔۔ اس سے قبل وہ 2006 ء میں بھی گرفتار ہوئے اور 18 ماہ تک پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
