انسانی حقوق کی یکجہتی تنظیم کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام اسرائیلی عدالتوں نے مختلف کیسز کی سماعت کے دوران بارہ فلسطینی قیدیوں کی مدت حراست میں توسیع کردی ہے۔ تنظیم کے وکیل محمد العابد نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ یہ توسیع مختلف مدتوں کے لیے کی گئی۔
بتاح تکفا کی عدالت نے نابلس کے عدنان عصفور کی مدت حراست میں پندرہ دن توسیع کی۔ اسی طرح انہوں نے بیت لحم کے جہادمحمد ابو غوش اور عزون کے محمد علی رضوان کی حراست میں آٹھ آٹھ دنوں کی توسیع کی۔
عدنان العابد نے بتایا کہ طوباس کے عقابا ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے بلال غسان ابو عرہ، نابلس کے فادی زیاد عودہ اور حکم مروان اور سلفیت کے الحاج عطا سامی عیاش کو تفتیش کے لیے مزید چار چار دن قید رکھا جائے گا۔
اسی طرح نابلس کے عوض اللہ جمیل شتیہ اور جنین کے عبد الباسط عبد اللطیف کو پانچ پانچ دن تک مزید قید رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ عصیرہ ٹاؤن کے احمد ضرار حمادنہ کی مدت حراست میں دو دن جب کہ حاتم فراس الزاغہ کی مدت حراست میں نو دن کی توسیع کی گئی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلساطین