اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز مغربی کنارے کے شہر جنین میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے سترہ فلسطینی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا اور نسلی دیوار کے دوسری جانب گاؤں برطعہ شرقیہ میں موجود انڈسٹریل ایریا میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد نے فیکٹری ایریا کا گھیراؤ کرلیا اور متعدد تجارتی مراکز پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران فوجیوں نے متعدد گاڑیوں کو پر قبضہ کرلیا۔ اسرائیلی پولیس اور سرحدی گارڈز کی موجودگی میں صہیونی فوجی اپنی کارروائیاں کرتی رہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے علاقے میں چار شہریوں کی خیمے بھی اکھاڑ پھینکے، ایھم جرادات، نضال سلامہ، نضال شویکی اور اشرف صباح کے خیمہ گھروں کو اکھاڑا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بدھ کی علی الصبح یعبد گاؤں کے راستے پر چیک پوسٹ قائم کرکے فلسطینی گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو زدوکوب کرنا شروع کردیا، مابو دوتنا نامی یہودی بستی کے قریب متعدد گاڑیوں کو روک کران پر قبضہ کرلیا گیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
