اسرائیلی سپریم کورٹ نے مقبوضہ بیت المقدس کے شعفاط کیمپ کے چار نوجوانوں کو قید کی سزا سنا دی ہے، عدالت نے سلوان کے ایک لڑکے اور دو نوجوانوں کی مدت حراست میں بھی توسیع کردی ہے۔
الضمیر تنظیم کے وکیل ممد محمود نے کہا کہ عدالت نے جن افراد کو گرفتار کیا ان میں 22 سالہ فادی زکی سعد، 19 سالہ ربیع ناجی سعد اور 23 سالہ محمدعمر عناتی کو چالیس سال قید کی سزا سنائی ہے۔
القدس کے اسیر کے والد محمود ناصر دعاجنہ نے بتایا کہ اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے ان چاروں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے شعفاط کیمپ اور فرانسیسی چوٹی کی یہودی بستی اسرائیلی فوج پر پٹرول بم پھینکے تھے۔ یاد رہے ان نوجوانوں کو گزشتہ سال نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
