اسرائیلی فوج تین فلسطینی اسیران کو زندگی کی آٹھ بہاریں زندانوں میں گزارنے کے بعد بالآخر آزاد کر دیا۔ رہائی پانے والوں میں سے دو کا تعلق غزہ سے ہے۔
شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس کے مھر عقد اور احمد لحم کو بیت حانون کے قریب ایریز کراسنگ پر رہا کیا گیا جہاں ان کے استقبال کے لیے عزیزو اقارب پہلے سے موجود تھے۔
دونوں فلسطینیوں کو 2005 میں قبضے کے خلاف مزاحمت کے جرم میں قید کیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں آٹھ سال کی قید کی سزا سنائی گئی۔
اسی دورانیے میں قابض اسرائیلی انتظامیہ نے الخلیل کے 33 سالہ محمد عبدیل جداللہ حلائقہ کو عقوبت خانوں سے آزاد کیا۔
واضح رہے کہ حلائقہ کو اگست 2005 میں اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سے تعلق کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ محمد عدیل کو بھی آٹھ سال کی قید سنائی گئی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
