• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی ریاست کے مخالف یہودیوں کا نیویارک میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 02-06-2015
in فلسطین
0
plf protest-newyork
0
SHARES
2
VIEWS

امریکا میں جہاں ایک طرف مضبوط صہیونی لابی موجود ہے جوامریکی حکومت پربھی بھرپور طریقے سے اثرانداز ہوتی ہے وہیں یہودیوں کا ایک گروپ بھی موجود ہے جوہرسال اسرائیل کےقیام کے خلاف احتجاج بھی جاری رکھتا ہے۔ اس گروپ نے گذشتہ روز بھی نیویارک کی سڑکوں پراسرائیلی ریاست کےقیام کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ریاست کو ڈھونگ قرار دینے والے اس گروپ کو "یہود حاسیدیم” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے گذشتہ روز نیویارک میں ایک احتجاجی جلوس نکالا جس میں اسرائیلی ثقافت اور کلچر کی شدید مذمت کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہودیوں کا نام لینے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ صہیونی ریاست یہودیوں کی ہرگز نمائندگی نہیں کرتی۔

اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ اسرائیلی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔ نیویارک کی شارع 5 سے گذرتے ہوئے یہودیوں نے ارض فلسطین میں یہودی ریاست کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

حاسیدیم یہودیوں کے سربراہ اور سرکردہ یہودی ربی ڈیوڈ فیلڈ مین نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ "اسرائیلی ریاست تو محض بدنامی کا ایک داغ ہے۔ بلا شبہ یہ یہودیوں کی نمائندی ہرگز نہیں کرتا۔ اسرائیل ان لوگوں نے قائم کیا جو خدا اور دین کے دشمن ہیں۔ وہ پوری دنیا کے یہودیوں کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے ہیں”۔

فیلڈ مین کا کہنا تھا کہ آج سے 67 سال پیشتر ارض فلسطین میں اسرائیل کے نام سے ایک یہودی ریاست قائم کی گئی۔ ہم اس ریاست کو نہیں مانتے کیونکہ یہ خدا سے بغاوت اور نفرت کرنے والوں کا کام ہے۔ یہ صرف یہودیوں کے مادی مفادات کے لیے قائم کیا گیا ملک ہے، اسے یہودیوں کی نمائندگی کا نام بھی نہیں لینا چاہیے خاص طورپر فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد تو اس کا کوئی جوازہی نہیں رہتا۔

اسرائیل مخالف یہودی گروپ کے احتجاجی مظاہرے کے وقت سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود اسرائیل کے حامیوں اور مخالفین کےدرمیان ایک دوسرے پر خوب لعن طن کی گئی۔

خیال رہے کہ "الحاسیدیم” نامی یہودی گروپ 17 ویں صدی میں ظہور پذیر ہوا۔ یہ روحانیت پر یقین رکھتے ہیں جو اللہ کی اطاعت اورحضرت یعقوب علیہ السلام سے محبت اورنیک لوگوں کی اتباع کی تلقین کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں یہودیوں کو اپنی الگ سے مملکت قائم کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس گروپ کے پیروکاروں کی تعداد اگرچہ اتنی زیادہ نہیں لیکن امریکا جیسے ملک میں ان کا مظاہرہ صہیونی لابی کے لیے ناک کا بال ثابت ہو رہا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.