• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کیخلاف فلسطینیوں کے مشتعل مظاہرے

منگل 27-08-2013
in فلسطین
0
plf 4 intafada
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں پیر کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینیوں کی شہادت اور بیس کے زخمی ہونے پر کئی شہروں میں ریلیاں اور پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

گذشتہ روز قلنیہ مہاجرکیمپ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد الخلیل شہر میں فضاء سوگوار ہے اور مشتعل مظاہرین نے صہیونی فوجیوں پر حملے بھی کیے ہیں۔

عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوج کی غنڈہ گردی کے خلاف الخلیل شہر میں باب الزاویہ کے الشلالہ روڈ پر فلسطینیوں نے ایک بڑی ریلی نکالی، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ فلسطینی مظاہرین سخت مشتعل اور اپنے بھائیوں کی شہادت پر سخت غصے میں تھے۔ انہوں نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور جگہ جگہ کھڑے صہیونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں کئی صہیونی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ قابض فوج نے جوابی کارروائی میں مظاہرین پر اشک آور گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، ربڑ کی گولیاں چلائیں اور مظاہرین میں سے کئی افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

الخلیل کے جنوب میں الفوار کیمپ میں بھی سیکڑوں افراد نے صہیونی فوج کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کر کے اپنے غم وغصے کا اظہار کیا۔ صہیونی فوج نے ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھی طاقت کا استعمال کیا۔ مظاہرین پر براہ راست گولیاں بھی چلائی گئیں، ان پر اشک آورگیس کےشیل پھینکے گئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پیر کو علی الصباح صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں ایک قلندیہ مہاجر کیمپ پر چھاپہ مارا کر تین شہریوں کو گولیوں سے بھون دیا۔ جارحیت میں تین شہری موقع پر شہید اور بیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ صہیونی فوج کی اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے ہو رہےہیں۔ کئی تنظیمیوں نے آج منگل کو بھی احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.