• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، مارچ میں غزہ کی پٹی میں چار فلسطینیوں کی شہادت

جمعرات 03-04-2014
in فلسطین
0
plf gaza line
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے جاری اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ مارچ میں غزہ کی پٹی میں قابض فوج نے حملے کر کے کم سے کم چار فلسطینیوں کو شہید اور گیارہ کو زخمی کر دیا جبکہ کئی افراد کو حراست میں لینے کے بعد عقوبت خانوں میں وحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم "مرکز تحفظ برائے شہری حقوق” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے باوجود قابض فوجیوں نے مارچ میں تین مرتبہ غزہ کی پٹی میں دراندازی کی۔ دراندازی کی کارروائیوں میں فلسطینی شہریوں کی فصلیں اور دیگر املاک پر حملے کر کے انہیں تباہ کیا گیا۔ نہتے شہریوں پر پانچ مرتبہ براہ راست فائرنگ کی گئی اور سرحدی چوکیوں کے قریب کھیتوں میں کام کرنے والے درجنوں کسانوں کو خوف زدہ کیا گیا اور انہیں کام سے روکا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نام نہاد امن وامان کے آپریشن کی آڑ میں غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں پر حملے کیے گئے۔ انہیں ماہی گیری سے روکنے کے ساتھ ساتھ ان کی کشتیوں کو بھی تباہ کیا گیا۔ مقامی ماہی گیروں کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ان کی بارہ کشتیوں کو ناکارہ بنایا۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی کی راہداریوں پر بھی قابض فوج کی غنڈہ گردی عروج پر رہی۔ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے درمیان کرم ابو سالم راہداری ماہ مارچ میں  10  روز تک بند رکھی گئی۔ اسی طرح بیت حانون گذرگاہ بھی کئی روز تک فلسطینیوں کی آمد و رفت اور سامان کے لیے بند کردی گئی تھی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.