• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، دو ہفتوں میں چار فلسطینی شہید،دسیوں زخمی

اتوار 11-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4322
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق’’اوچا‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چودہ ایام میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم 4 فلسطینی شہید،66 زخمی اور 239 کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اوچا کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں 23 اگست سے پانچ ستمبر تک کے اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر گولیوں کی برسات کے ساتھ ساتھ مکانات مسماری کا ظالمانہ سلسلہ بھی بدستور جاری و ساری ہے۔ پچھلے 14 ایام میں اسرائیلی فوج نے انہدامی کارروائیوں کے دوران 28 مکانات اور املاک مسمار کردیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال میں اب تک اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں 16 بچوں سمیت 62 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج نے قبضے میں لیے گئے دو شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے جب کہ 12 شہداء کے جسد خاکی اب بھی صہیونی فوج کے قبضے میں ہیں۔

تازہ کارروائیوں میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 66 فلسطینی زخمی ہوئے۔ جب کہ 239 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان میں سے 186 شہریوں کو چیک پوسٹوں سے گذرتے ہوئے تلاشی کے عمل کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی ریاستی دہشت گردی، دو ہفتوں میں چار فلسطینی شہید،دسیوں زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.