• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی رکن پارلیمان کی یہودیوں سے مسجد اقصی پردھاوا بولنے کی اپیل

منگل 26-03-2013
in فلسطین
0
plf 26 israeli
0
SHARES
0
VIEWS
اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثارقدیمہ کے مطابق صہیونی رکن پارلیمان موشے ویجلین نے یہودی تہوار عید فصح کے موقع پر یہودی آباد کاروں سے مسجد اقصی پر کل بدھ کے روز ہلہ بولنے اور یہاں آکر تلمودی رسومات ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ الاقصی فاؤنڈیشن نے خبردار کیا کہ یہودیوں کے ان حملوں کے نتائج کی ذمہ دار اسرائیلی حکومت ہوگی۔
 
فاؤنڈیشن نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور یہ خالص اسلامی مقدس مقام رہے گی۔ یہاں پر اسرائیل کا وجود کسی صورت قابل برداشت نہیں۔
 
فاؤنڈیشن نے عرب لیگ کے دوحہ میں منعقد ہونے والے آج کے اجلاس سے مطالبہ کیا کہ مسجد اقصی کے تقدس کو پامال کرنے کے اس اسرائیلی منصوبے کے خلاف قرار داد پاس کی جائے اور اپنے تیسرے مقدس ترین مقام کو اسرائیلی شکنجے سے چھڑوانے کے لیے طریقہ کار بھی طے کیا جائے۔
 
فاؤنڈیشن نے کہا کہ القدس کے فلسطینی طلبہ و طالبات، عبادت گزار نمازی ہمہ وقت مسجد کی حفاظت کے لیے یہاں موجود رہتے ہیں۔ تاہم اس طرح کے نازک حالات میں اہالیان القدس اور دیگر فلسطینیوں کو چاہیے کہ بدھ کے روز علی الصبح مسجد میں پہنچ جائیں تاکہ یہاں پر یہودیوں کی حرکتوں کو روکا جا سکے۔
 
کنیسٹ کے رکن ’’ویجلن ‘‘ کی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی تہوار ’’پیساہ‘‘ (passover) کے موقع پر یہودی آباد کار زیادہ سے زیادہ مسجد اقصی کا رخ کریں اور یہاں پر اس تلمودی رسم کی عبادات کی ادائیگی بھی کریں۔
 
خیال رہے کہ یہودی تیرہویں صدی قبل عیسوی میں بنی اسرائیل کی مصریوں سے غلامی سے آزادی کی مناسبت سے ہر سال سات روزہ تہوار عید فصح مناتے ہیں، اس تہوار کو پیساہ (passover)  بھی کہا جاتا ہے، یہ تہوار ہر سال انہی دنوں میں آتا ہے جب عیسائیوں کا تہوار ایسٹر بھی ہوتا ہے، اس تہوار کی تاریخیں ہر سال 22 مارچ سے 25 اپریل کے درمیان  آتی ہیں، یہ یہوداہ کے تین تہواروں میں سے پہلا ہے۔ دوسرے دو تہواروں میں سکوت (مصر سے یہودیوں کے انخلاء کی یاد میں) اور شاووت (کوہ سینا پر تورات عطا کیے جانے کی یاد میں، پیساہ کے ساتھ ہفتوں بعد، اسے ’’ہفتوں کا تہوار’’ بھی کہتے ہیں) شامل ہیں
 
یہودی بائبل کی ہدایت کے مطابق اس تہوار کی تیاریوں میں اپنے گھروں اور دکانوں کی صفائیاں شروع کردیتے ہیں، تہوار سے ایک دن قبل ممنوعہ خوراک کوجلانے کی تقریب منعقد ہوتی ہے۔ اس دن سیڈر پڑھی جاتی ہے۔ بنی اسرائیل کے مصریوں کا غلام بننے اور اس غلامی سے نجات کی کہانی پڑھ کر سنائی جاتی ہے۔ اس دن خصوصی کھانا پکایا جاتا ہے۔ یہ تہوار ایک نیم مذہبی تہوار ہے جس میں یہودی عبادات کے ساتھ ساتھ تفریح بھی کرتے ہیں۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.