پیر کی صبح درجنوں اسرائیلی خواتین فوجیوں نے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے صحن کی بے حرمتی کی۔
اقصیٰ فائونڈیشن برائے وقف و آثار کا کہنا ہے کہ فوجی وردی میں ملبوس تقریبا 60 یہودی خواتین نے مسجد کے صحن میں انتہائی اشتعال انگیز طریقے سے چہل قدمی کی۔
اس واقعہ سے مسجد میں موجود فلسطینی زائرین اور اسکالرز کے درمیان اشتعال کی لہر پھیل گئی اور انہوں نے اس اسلامی مقدس جگہ کی فوجیوں کے ہاتھوں خلاف ورزی پر احتجاج کرتے ہوئے مذہبی نعرے بلند کرنا شروع کردئیے۔
اقصیٰ فائونڈیشن کے مطابق یہ واقعہ اسرائیلی حکومت اور اس کے اداروں کی جانب سے حالیہ مہم کا نتیجہ ہےجس کا مقصد مسجد اقصیٰ میں روزانہ کی بنیاد پر یہودیوں کے حملوں کو اور زیادہ تقویت دینا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
