اسرائیلی پولیس نےقلقیلیہ کےمشرقی علاقے عزون سے فلسطینی نوجوان کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ کے مشرقی علاقے عزون سے 32 سالہ فلسطینی عبد الهادي شبيتا کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اسرائیل کی خفیہ پولیس کے بعض افسران نے عبد الهادي شبيتا کو عزون کے علاقے سے گرفتار کرلے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، بتایا گیا ہے کہ عبد الهادي شبيتا حالیہ ہی اسرائیل میں انتظامی قید کی سزا پوری کرکے رہا ہواتھا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے انتظامیہ قید کی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جارہا ہے اور وجہ نقص امن کو بتایا جارہا ہے۔
اسرائیل نے گزشتہ ماہ انتظامی قید کی بنیاد پر 106 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں 12 بچے اور 6 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران گرفتار فلسطینیوں کی تعداد اس سے الگ ہے
