(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی خفیہ ایجنسی کی آج صبح چھاپہ مار کارروائی،فلسطینی پناہ گزین کیمپ جنین سے سابقہ فلسطینی قیدی کو اسکے گھر سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں واقع پناہ گزین کیمپ میں چھاپہ مار کر سابقہ فلسطینی قیدی داود ال ذبادی کو اسکے گھر سے گرفتار کرلیا۔
عینی شاہدین کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس اسرائیلی خفیہ اہلکاروں نے پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور سابقہ فلسطینی اسیر داود زبادی کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور وہاں توڑپھوڑ کی بعد ازاں اسکو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔