مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسدود شہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی خاتون وزیرصحت ’’یائیل گیرمین‘‘ نے کہا کہ ہمیں یہ اعتراف کرنا چاہیے کہ اسرائیل میں یہودیوں اور دوسری اقوام کے شہریوں کے درمیان عدم مساوات کے بدترین مظاہر دیکھے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں جو سہولیات یہودیوں کو حاصل ہیں فلسطینی اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ اسی طرح یہودی آباد کاروں میں شرح اموات عرب آبادیوں کی نسبت بہت کم ہے۔ اس کی بنیادی وجہ عرب شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی اور شمالی اسرائیل میں بھی شرح اموات میں واضح فرق موجود ہے۔ جنوبی اسرائیل میں یہودیوں کی اکثریت ہے جبکہ شمالی اسرائیل میں فلسطینی بھی آباد ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
