• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی خاتون فوجی کا فلسطینی طالبہ پر بہیمانہ تشدد، بچی کی حالت نازک

جمعرات 16-01-2014
in فلسطین
0
plf little girl
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کی ایک خاتون اہلکار نے ایک کم سن فلسطینی طالبہ پر ہولناک تشدد کرتے ہوئے اسے قتل کی دھمکیاں دیں۔

وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کواسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

فلسطینی طالبہ اسیل جابر کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسیل علی الصبا اسکول جا رہی تھی کہ راستے میں گشت میں مصروف یہودی  خاتون فوجی اہلکار نے اسے روک لیا۔ بچی کی جامہ تلاشی لینے کے بعد اسے ایک چیک پوسٹ پر لے جایا گیا جہاں اسے کئی گھنٹے حراست میں رکھنے کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بچی نے اپنی معصومیت کے باوجود بلا وجہ تشدد کی وجہ پوچھی تو غنڈہ گرد صہیونی فوجی نے اسے قتل کی دھمکیاں دیں اور مزید تشدد کیا جس کے بعد اسے زخمی حالت میں سڑک کنارے پھینک دیا گیا۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس وقت پتہ چلا جب سیل کے اسکول میں پڑھنے والے دوسرے بچے واپس گھروں کو پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے اسیل الجابرکو حراست میں لے لیا تھا اور جب وہ واپس آئے تو وہ سڑک کے کنارے زخموں سے کراہ رہی تھی۔

یہ خبر سن کربچی کے والدین اور دوسرے شہری جامع مسجد الخلیل کے قریب اسکول کی طرف دوڑے اور راستے میں پڑی بچی کو اٹھا کر ہسپتال پہنچایا۔

ادھر الخلیل میں ڈائریکٹر ایجوکیشن نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی غنڈہ گردی قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ صہیونی خاتون فوجی اہلکار نے معصوم بچی کو حراست میں لینے کے بعد اس کی آنکھوں پر پٹی چڑھائی اور ہاتھ پشت پرباندھ کر ایک چیک پوسٹ پر لےجایا گیا جہاں اس کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیا گیا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.