غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مقبـوضہ علاقوں میں قدس سیٹلائٹ چینل کی نشریات بند کر دیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فیصلے کے مطابق اب سن انّیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں قدس سیٹلائٹ چینل کی نشریات پر پابندی ہو گی۔ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ لیبرمین نے اس چینل کی نشریات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کی اندرونی سلامتی کے ادارے اور انٹیلی جینس تنظیم کے انتباہ پر عمل میں لایا گیا ہے۔قدس چینل کے دفتر کے سربراہ عماد الافرنجی نے صیہونی حکومت کے اس اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدس چینل پر اس لئے پابندی لگائی گئی ہے کیونکہ یہ چینل صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرتا تھا۔