انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجی سیکڑوں فلسطینی نوجوانوں اور بچوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت شہید کرچکےہیں – صیہونی انتہاپسندوں اور صیہونی فوجیوں کے ذریعے مسجد الاقصی پر مسلسل حملے اور قبلہ اوّل کی بے احترامی کے خلاف پورے مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ برس اکتوبر سے انتفاضہ قدس جاری ہے۔
اس درمیان صیہونی حکومت نے اپنی توسیع پسندانہ اور جارحانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے پچاس ہزار مکانات منہدم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے – صیہونی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے ایسے پچاس ہزار مکانات کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جنھیں مسمار کیا جانا ہے۔
