قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمالی علاقے نبی صالح کے ایک دیہات میں ڈرلنگ مشینیں لگا دی ہیں جن سے یہ شبہات بڑھ رہے ہیں کہ اس علاقے میں ایک نیا تیل یا گیس کا کنواں دریافت کیا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق علاقے میں 50 میٹر بلند ڈرلیں نصب کردی گئی ہیں اور ان کو خاردار تاریں لگا کر علیحدہ کردیا گیا ہے تاکہ کوئی فلسطینی نزدیک نہ جاسکے۔
یہ مخصوص علاقہ حلامیش یہودی بستی کے نزدیک موجود ہے جو کہ نبی صالح گائوں کی زمین پر بنائی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کواس علاقے میں جانے سے منع کردیا ہے۔
