• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی حکام کی فلسطینی قیدیوں کوبھوک ہڑتال پر سنگین نتائج کی دھمکی

پیر 16-04-2012
in فلسطین
0
plf 4_hands1
0
SHARES
0
VIEWS

plf 4_hands1

اسرائیلی جیل حکام نے فلسطینی قیدیوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے کل پیرکواجتماعی بھوک ہڑتال کی تو انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ خیال رہے کہ فلسطینی اسیران کی بڑی تعداد نے کل سترہ اپریل کویوم اسیران کےموقع پر تمام اسرائیلی جیلوں میں اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم” عالمی یکجہتی فاؤنڈیشن” نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے جیلوں میں تمام فلسطینی محروسین کو خبردار کیا ہے کہ وہ سترہ اپریل کو اجتماعی بھوک ہڑتال کی کال واپس لے لیں ورنہ ان کے خلاف سنگین نوعیت کے اقدامات کیے جائیں گے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کے رکن احمد البیتاوی نے بتایا کہ صہیونی جیل انتظامیہ فلسطینی اسیران میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔ قیدیوں کو منتشر کرنے اوران کی بھوک ہڑتال روکنے کے لیے ایٹزک جبائی نامی ایک فوجی افسر کی نگرانی میں کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی کے ارکان مختلف مزاحمتی تنظیموں کے اسیر کارکنوں سے ملاقات کرکے ان کے مطالبات کا جائزہ لیں گے تاہم اسیران کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کی کسی کمیٹی کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی بھوک ہڑتال کے معاملے پرکسی سمجھوتے کا شکار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ کی تشکیل کردہ کمیٹی کے کچھ ارکان نے عوفر، نفحہ، ایچل اور رامون جیلوں میں اسیران سے ملاقاتیں کرچکے ہیں تاہم ان ملاقاتوں کا کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
احمد البیتاوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل طاقت اور دھمکیوں کے ذریعے فلسطینی اسیران کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اسیران نے اسرائیلی بلیک میلنگ میں نہ آنے اور بھوک ہڑتال کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست ہزاروں فلسطینی کل یوم اسیران کے موقع پر اسرائیلی جبرکےخلاف اپنے جائز حقوق کے لیے اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.