• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی حکام چار فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کرنے پر تیار

پیر 17-03-2014
in فلسطین
0
plf deadbodies
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیلی حکام نے  چار فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ توقع ہے کہ کل اٹھارہ مارچ بروز منگل کو چار شہداء کے جسد خاکی ان کے لواحقین کے حوالے کیے جائیں گے۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کے لیے سرگرم کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کی کوششوں سے اسرائیلی حکام کو مزید چار فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے پر راضی کر لیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ منگل اٹھارہ مارچ کو شہداء کے جسد ہائے خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے جائیں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ چار میں سے تین شہداء  القسام کمانڈر محمد عبدالرحیم الحنبلی، احمد یاسر صالح اور محمد عبدالحمید کا تعلق مغربی کنارے کے شہر نابلس سے ہے جبکہ جمیل خلف حمید کا تعلق غرب اردن کے بیت لحم شہر سے ہے۔ ان کے ورثاء کو بھی شہداء میتوں کی واپسی سےمتعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام شہداء کے جسد خاکی طولکرم شہرمیں الطبیہ گذرگاہ سے فلسطینی شہریوں کے حوالے کیے جائیں گے۔ مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے شہداء کےجسد خاکی ان کے ورثاء کو سپرد کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ حماس رہ نما عبدالرحیم الحنبلی کو صہیونی فوج نے ستمبر2003 کو ایک مسلح کارروائی میں شہید کیا تھا، جس کے بعد شہید کی میت صہیونی فوج نے قبضے میں لے لی تھی۔ دوسرے شہید صالح کو ستمبر 2002ءمیں شہید کیا گیا تھا اور  محمد عبدالحمید حموضہ کو فروری 2002ء میں شہید کیا گیا جبکہ بیت لحم کے اکتیس مارچ 2002ء کو شہید کیے جانے کے بعد اس کی میت قبضے میں لے لی تھی۔

حال ہی میں ایک فلسطینی کمیٹی کی جانب سے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کی واپسی کے لیے ایک مہم شروع کی تھی۔ اس مہم کے دوران اب تک کم سے کم 21 شہدءا کے جسد ہائے ان کے ورثاء کے حوالے کیےگئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.