• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 25 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی حکام نے دو محافظ قبلہ اوّل سے بے دخل کردیے

ہفتہ 30-07-2016
in فلسطین
0
0Pala2042
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے حراست میں لیے گئے مسجد اقصیٰ کے دو محافظوں کو رہا کرنے کے بعد ان کے مسجد میں داخلے پر پندرہ دن کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ملٹری پولیس نے مسجد اقصیٰ کے دو محافظوں کو حال ہی میں حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں گذشتہ روز بیت المقدس کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کی 1000 شیکل ضمانت کےعوض رہائی کا حکم دیا اور ساتھ ہی انہیں حکم دیا کہ وہ اگلے 15 دن تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوں گے۔

فلسطینی حلقوں کی جانب سے اسرائیلی عدالت کے فیصلے کے خلاف شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ قبلہ اوّل کے محافظوں کو مسجد سے بے دخل کرنا مسلمانوں کے مذہبی امورمیں صہیونی ریاست کی کھلی مداخلت ہے۔

ادھر فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے قبلہ اوّل کے محافظوں کی مسجد سے بے دخلی کی سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کی کھلی توہین قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس سے بے دخلی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی صہیونی حکام فلسطینیوں کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے بے دخلی کے ظالمانہ حربے کا سہارا لیتے رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی حکام نے دو محافظ قبلہ اوّل سے بے دخل کردیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.