قابض اسرائیلی حکام نے جنوب مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل کے مشرقی باغ میں زیتون کا ایک قدیم درخت جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔
مقامی ذرائع نے خبر رساں ادارے ‘قدس پریس’ کو بتایا کہ اسرائیلی حکام نے حرم ابراہیمی کے مشرقی باغ میں سو سالہ قدیم زیتون کا درخت کاٹ ڈالا ہے۔ حرم ابراہیمی آنے والے یہودی آبادکاروں کے تحفظ کو بنیاد بنا کر درخت کو کاٹا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سوموار اسرائیلی انتہا پسند سابق وزیر داخلہ آویڈگور لائبرمین نے الخلیل میں حرم ابراہیمی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا تھا۔ لائبرمین کے اس اقدام پر فلسطینی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
