مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوجیوں نے بدھ کو علی الصباح جنوبی بیت المقدس میں سلوان ٹائون کی وادی قدم میں زیرتعمیر عمارت کو منہدم کیا۔ یہ عمارت مقامی فلسطینی شہری ابو سنینہ کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ مکان کی مسماری کے وقت اسرائیلی فوج اور پولیس کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔ اسرائیل کی اسپیشل فورس کے کمانڈوز بھی موقع پر تعینات تھے۔ کارروائی کے وقت فلسطینی شہریوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا تھا۔
بیت المقدس میں فلسطینیوں کی املاک کی انہدامی کارروائی اب روز کا معمول بن چکی ہے۔ اسرائیل جس طرح جنگی بنیادوں پر بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے مکانات تعمیر کررہا ہے اسی طرح بیت المقدس کے فلسطینی شہریوں کو وہاں سے نکال باہر کرنے کے لیے ان کی املاک، مکانات اور دکانیں ہرچیز کو نشانہ بنائے ہوئے ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
