مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں کو قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے روزمرہ کی بنیاد پر مکانات مسماری کے نوٹسجاری کیے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی مظلوم شہریوں کے مکانات کو بلڈوز کرنے کا ظالمانہ سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی حکام نے مشرقی بیت المقدس میں الصلعہ کالونی میں مقامی فلسطینی شہری محمد علی زعاترہ کا مکان منہدم کر دیا۔ بیت المقدس میں جبل مبکرکے قریب واقع اس مکان کے مالک کو صہیونی فوج نے چند روز قبل خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ مکان مسماری کے بعد گھر میں موجود تمام افراد ایک کھلے گراؤنڈ میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔
وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی بلدیہ نے فوج کی مدد سے محمد علی زعاترہ کا چار کمروں پر مشتمل مکان گرا دیا۔ یہ ایک منزلہ مکان تھا جو ایک سو بیس مربع میٹر رقبے پر زعاترہ کی اپنی ملکیتی زمین پرتعمیر کیا گیا تھا۔ تاہم قابض صہیونی حکام نے مکان کی تعمیرکوغیر قانونی قرار دے کر اسے کی مسماری کے نوٹس جاری کیے تھے۔ مالک مکان علی زعاترہ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ مکان کچھ عرصہ قبل ایک دوسرے فلسطینی سے خرید کیا تھا، جس کا کچھ حصہ دوبارہ تعمیر کیا گیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین