• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیل میں قید تنہائی کا شکار ابوسیسی کی رہائی کے لیے عالمی مہم

بدھ 17-10-2012
in فلسطین
0
plf abu sasi
0
SHARES
3
VIEWS

اسرائیلی جیل میں گذشتہ ڈیڑھ برس سے قید تنہائی میں ڈالے گئے فلسطینی انجینیئر ضرار ابو سیسی کی رہائی کے لیے عالمی سطح پرایک مہم شروع کی گئی ہے۔ مہم کے تحت دنیا بھرکی انسانی حقوق

کی تنظیموں کی توجہ ضرار ابو سیسی کی مظلومیت کی طرف مبذول کرائی جائے گی۔

خیال رہے کہ ضرار ابو سیسی کو 02 فروری 2011ء کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹوں نے یوکرائن سے اغواء کیا تھا۔ کئی ماہ تک اس کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا۔ بعد ازاں اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے کچھ فلسطینیوں نے انکشاف کیا ہے کہ ضرار اسرائیل کی ایک جیل میں قید ہے جہاں اس پرمظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ان دونوں ضرار ابو سیسی اسرائیلی جیل عسقلان میں قید ہے جہاں اسے دیگراسیران سے الگ تھلگ ایک تنگ اور تاریک کوٹھڑی میں ڈالا گیا ہے۔ ضرار جیل کی کوٹھڑی سے کئی بار انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری سے مدد کی اپیلیں بھی کرچکا ہے۔

اسی سلسلے میں یورپی نیٹ ورک برائے حقوق اسیران فلسطین نے ضرار ابو سیسی کی رہائی کے لیے ایک آگاہی مہم شروع کی ہے۔ یورپی نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ وہ یورپ اور مسلمان ملکوں میں ضرار ابوسیسی کی رہائی کے حق میں مظاہروں اور تقریبات کا اہتمام کریں گے۔ ان مظاہروں میں براعظم یورپ کی انسانی حقوق کی شخصیات، سماجی اور سیاسی رہ نماؤں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ ضرار کی حمایت میں اٹھائی جانے والی آواز کو موثرانداز میں پوری دنیا تک پہنچایا جا سکے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.