• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیل میں زیرحراست اردنی شہری پر قاتلانہ حملہ

جمعرات 24-05-2012
in فلسطین
0
plf jordan_prisoner
0
SHARES
0
VIEWS

plf jordan_prisoner

اسرائیل کی ایک جیل میں زیرحراست اردن کے شہری مرعی صبح ابو سعیدہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جیل میں ابو سعیدہ کو اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم وہ فی الحال محفوظ ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مرعی صبح کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کے عزیز کو "نفحہ” جیل میں رکھا گیا ہے، جہاں گذشتہ 24 اپریل کے بعد سے اب تک اس پروحشیانہ تشدد کیا گیا، تاکہ اسے جان سے مار ڈالا جائے۔

اسیرمرعی صبح کی والدہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ انہیں جیل سے مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ ان کے بیٹے کی طبی حالت نہایت خراب ہے اور صہیونی جیل انتظامیہ نے اسے اسپتال منتقل کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ریڈ کراس سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھی کسی مندوب کو اس سے ملنےکی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ اسیر کی والدہ نے بتایا کہ اس کا بیٹا نو سال سے صہیونی جیل میں مقید ہے اور اسے قابض اسرائیل کی جیل سے گیارہ مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران صہیونی تفتیش کاروں نے اسے تفتیش کے دوران بندوق کے بٹ مار مار کر بے ہوش کیا ہے، جس کے بعد اچانک وہ بے ہوش ہو جاتا ہے۔

اسیر کی والدہ نے بتایا کہ اس کے بیٹے کی زندگی بچانے کے لیے اس کے فوری طبی معائنے کی اشد ضرورت ہے، یہ کام صرف انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ہی کرسکتی ہیں۔ بوڑھی خاتون نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کہ وہ اس کے بیٹے کی جان بچانے کے لیے فوری مداخلت کریں اورنہ صہیونی درندے اس کے بیٹے کو قتل کردیں گے۔ خیال رہے کہ قابض صہیونی فوج نے اسیر مرعی صبح ابو سعیدہ کو چار اگست سنہ 2004ء کو مغربی کنارے سے حراست میں لیا تھا۔ اس پرایک یہودی آباد کار کو قتل کرنے کا الزام ڈالا گیا ہے جس کے تحت اسے گیارہ مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ مرعی ابو صبح شادی شدہ ہے اور اس اس کے بڑے بیٹے کی عمر آٹھ سال ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.