اسرائیلی جیل سروس نے جنین سے تعلق رکھنے والے ایک اسیر کی گارڈز کی موجودگی کے بغیر سرجری کرانے سے انکار کردیا ہے۔ اس اسیر کو سرجری کی اشد ضرورت ہے اور اس عمل سے ان کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے۔
40 سالہ احمد ابو الرب کا کہنا ہے کہ انہیں گردن کی سرجری کی اشد ضرورت تھی مگر جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہیں گارڈز کی موجودگی کے بغیر سرجری کرانے کی اجازت نہ ملے گی اور اس بات کو مقاصد ہسپتال کی انتظامیہ نے مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ کار طبی اور انسانی حقوق کے برعکس ہے۔
ابوالرب نے انسانی حقوق کی تمام تنظیموں سے ان کی خاطر مداخلت کرنے اور اسرائیلی جیل انتظامیہ پر دبائو ڈالنے کی اپیل کی ہے کہ وہ انہیں محافظوں کی غیر موجودگی میں علاج کرانے کی اجازت دیں کیوںکہ ان کی حالت مسلسل خراب ہورہی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
