ایک انسانی حقوق کے ادارے نے اسرائیلی ھشارون جیل میں فلسطینی اسیرات کی حالت کو انتہائی خطرناک اور ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔
اسیران کے مطالعہ کے لئے قائم سنٹر نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ھشارون جیل کی اسرائیلی انتظامیہ فلسطینی اسیرات کے ساتھ برا سلوک روا رکھے ہے۔
سنٹر نے بتایا کہ 16 اسیرات کو ہنگامی چھاپوں اور رات گئے تلاشی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان اسیرات کو انتہائی سخت سزائوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جن میں جرمانوں کی ادائیگی، قید تنہائی اور ملاقاتیوں سے ملنے پر پابندی شامل ہیں۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کو وحشیانہ تفتیشی حالات کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ادارے نے مزید بتایا کہ ھشارون جیل میں اسیرات کی صحت کو نظر انداز کی پالیسی بھی روا ہے اور کچھ اسیرات کو فوری طور پر سرجری کی ضرورت ہے مگر اسرائیلی حکام ان کی سرجری کو ملتوی کررہے ہیں۔
سنٹر نے تمام بین الاقوامی ادروں خاص طور پر حلال احمر اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ قابض حکام پر فلسطینی اسیرات کے خلاف ہونے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے دبائو ڈالیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
