• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں قید پانچ ہزار فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال

بدھ 07-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4275
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند پانچ ہزار فلسطینی قیدیوں نے ان فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں بھوک ہڑتال کر دی ہے جنھیں کوئی وجہ بتائے بغیر قید میں رکھا جا رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کی جیلوں میں سات ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں ساڑھے سات سو ایسے فلسطینی قیدی ہیں جنھیں کوئی وجہ بتائے بغیر قید میں رکھا جا رہا ہے۔ ان فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں پانچ ہزار فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے- متعدد فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کی جیلوں کی ابتر صورتحال اور قیدیوں پر صیہونیوں کے تشدد کے خلاف پہلے سے ہی بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

اس درمیان فلسطینی قیدیوں کے امور کی پیروی کرنے والی فلسطینی کمیٹی نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے دو فلسطینی قیدیوں محمد اور محمود البلبول کی جسمانی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان دونوں بھائیوں کی سلامتی کو لاحق خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

واضح رہے کہ شہدا الاقصی بریگیڈ کے کمانڈر شہید احمد البلبول کے دو بیٹوں محمد اور محمود البلبول نے گذشتہ دو مہینے سے صیہونی حکومت کی جیل کی ابتر صورتحال کے خلاف بھوک ہرتال کر رکھی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ محمود البلبول کچھ بھی کھانے پینے کے لئے تیار نہیں ہیں حتی طاقت پہنچانے والے انجکشن لگوانے کو بھی تیار نہیں ہیں اور اگر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے تو وہ جسمانی طور پر مفلوج اور معذور ہو جائیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی جیلوں میں قید پانچ ہزار فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.