• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان رہا

منگل 13-01-2015
in فلسطین
0
plf several-released
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیلی جیلوں میں بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست میں ڈالے گئے  متعدد  فلسطینی ارکان پارلیمنٹ  کو رہا کردیا گیا ہے۔ ان کی رہائی الظاھریہ اور عوفر فوجی چوکیوں سے کی گئی۔ جس کے بعد وہ اپنے اپنے گھروں میں پہنچ گئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سابق وزیر مالیات اور رکن پارلیمنٹ عمر عبدالرزاق کو جنوبی الخلیل کی الظاھریہ چیک پوسٹ سے رہا کیا گیا جس کے بعد وہ اپنے آبائی شہرسلفیت روانہ ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر الرزاق کو صہیونی فوج کی جانب سے جون 2014 ء میں حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں دو مرتبہ انتظامی حراست کی سزا سنائی گئی تھی۔

الخلیل سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ شریف سعدی القواسمی اور اسی شہر کے ایک دوسرے اسیر سعید ابو حسین کو دو سال کی قید کے بعد عوفر چوکی سے رہا کیا گیا۔

فلسطینی رکن پارلیمنٹ الشیخ فضل حمدان کو دو روز قبل چار ماہ کی انتظامی حراست کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ آج منگل کو ایک دوسرے فلسطینی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ابراہیم ابو سالم کی رہائی کا بھی امکان ہے۔ ابو سالم شمالی بیت المقدس کے بیر نبالا قصبے سے تعلق رکھتے ہیں اور پچھلے چھ ماہ سے اسرائیلی جیل میں قید ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.