(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اسیران سوسائٹی کی سربراہ قدورہ فارس کا کہنا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جیلوں میں موجود فلسطینی خواتین کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس وقت 59 خواتین اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں اور ان کو دو جیلوں ہشارون اور دامون میں قید رکھا گیا ہے۔ عالمی دن برائے خواتینن کے موقع پر جاری کردہ اس رپورٹ مین بتایا گیا ہے کہ ان اسیرات میں 13 کم عمر لڑکیاں بھی شامل ہیں جن میں سے سب سے کم عمر کی عمر 12 سال ہے جو کہ دنیا کی سب سے عمر قیدی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیل انتظامیہ زخمی اسیرات کے علاج معالجے میں سستی اختیار کررہی ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ 15 اسیرات کو مختلف دورانیوں کے لئے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 3 اسیرات کو بغیر کسی مقدمے یا الزام کے انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔