(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیران نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف تادیبی اقدامات کے خلاف احتجاجی مہم شروع کردی ہے۔
اسیران میڈیا سنٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں نے جزوی بھوک ہڑتال سمیت کئی احتجاجی اقدامات اٹھائے ہیں۔ذرائع نے نشاندہی کی ہے کہ یہ احتجاجی اقدامات 17 اپریل کو فلسطینی اسیران کے دن تک جاری رکھے جائیں گے۔
اسیران نے خبردار کیا کہ اگر ان کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات واپس نہ لئے گئے تو وہ تمام اسرائیلی جیلوں میں عام بھوک ہڑتال شروع کردیں گے۔
اسرائیلی جیل سروس نے جون 2014ء میں الخلیل سے تین اسرائیلی فوجیوں کے اغوا کے بعد سے حماس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیران کے خلاف تادیبی اقدامات میں اضافہ کردیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے سزا میں ٹی وی چینلز میں تعداد میں کمی، قید تنہائی، خاندان سے ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا اور جیل کی کینٹین کے کھانے تک رسائی نہ دینا۔
